“گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال کے عنوان” سے ہراموش اور بگروٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیزیشن کے زیراہتمام کراچی میں پروگرام کا انعقاد

کراچی (نمائندہ رپورٹر ٹائمز) ہراموش اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بگروٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام کراچی میں ایک سمینار بعنوان “گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال، ذمہ دار کون” منعقد ہوا۔ جس میں کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد ایس ایل ایف کے صدر یونس ولی نے تقریر میں کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوان ہی کسی بھی قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے رہنما ہوتے ہیں۔ بعد ازاں گلگت بلتستان یونائٹیڈ اسٹوڈنٹس کے چئیرمین لیاقت، داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قاری فاروق، آل بلتستان مومنٹ کے ساجد حسین ،بی این ایس او کے محمد تقی، این ایس ایف کے علی احمد جان،خالد، زیشان، شفیع و دیگر نے خطاب کیا۔ BNSO کے محمد تقی نے کہا کہ GB کی موجودہ صورت حال کا ذم ہ دار علاقے کے عوام ہیں اور نیشلزم ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قاری فاروق نے اپنی تقریر میں GB کے سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ایلکشن کے دونوں میں عوام کے پاس آتے ہیں۔ NSF-GB کے علی احمد جان نے علاقے کے چار مسائل کی نشاندہی کی ان میں ترقیاتی منصوبے، نیشنل اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی، خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر ہونے والے قبضے اور فرقہ ورانہ فسادات شامل ہیں۔ تمام مقررین نے آپس میں اتحاد کو ترقی کا ضامن قرار دیا۔ پروگرام کے آخر میں بگروٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر علی اکبر بگورو نے تمام شرکاء کا شریہ ادا کیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض عمران بگورو نے انجام دیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s