ضلع کھرمنگ میں وزیر اطلاعات اقبال احسن کا اپنے اختیارات غلط استعمال کرنے کا انکشاف

سکردو ( پ۔ر)سرکردہ گان ضلع کھرمنگ ہرغوسل ،بریسل ،میموش کے عمائدین اخوند فدا علی ،محمد یوسف ،ذاکر ملک و محمد حسین نے اپنے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وزیر اطلاعات اقبال حسن نے پی ڈبلیو ڈی کے دو گریڈ ون ملازمین ،PHE کے ہیلپرز جاوید اور باقر کو اپنا وکیل بنا لیا۔ یہ افراد پچھلے دو سالوں سے سرکاری ڈیوٹی سے غائب ہیں اور مجاز آفیسروں کو معلوم بھی ہے تاہم ان لوگوں کی نہ تنخواہ بند ہوتی ہے اور نہ غیر حاضری لگتی ہے اور یہ دونوں اقبال حسن کے ذریعے دفتروں کے آفیسرز کو دھمکیاں دیتے پھرتے ہیں اور اپنے ناجائز مطالبات کو منوانے کے لئے سرکاری آفیسران پر دباﺅ ڈال رہے ہیں۔ ضلع کھرمنگ پر اس سے بڑا تاریخ میں کبھی سیاسی زوال نہیں آیا ہے کہ یہ دو گریڈ ون کھرمنگ کے معاملات چلارہے ہیں۔ کبھی کبھی آفیسرز کواقبال حسن فون کرتے ہیں یا میسج کرلیتے ہیں اور پریشر پر کام لیتے ہیں آج کل چیف انجئنئر تاجور ایل جی آرڈی اور محکمہ سول سپلائی ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال پر پریشر ڈال کر ناجائز مطالبات منوانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت اور اراکین اسمبلی کے میرٹ اور شفافیت کے دعوے بے نقاب ہوتے نظر آرہے ہیں خاص طور پر اقبال حسن کے اس دعوے کی قلعی کھل گئی ہے جس میں موصوف نے ایک اخباری بیان میں کہا گیا تھا کہ کھرمنگ میں ادارے کسی سیاسی دباﺅ کے بغیر کام کررہے ہیں لہذا وزیر اعلٰی اور چیف سیکرٹری ایسے مکروہ حالات کانوٹس لیں ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s