گلگت بلتستان میں خواتین کے حقوق اور ان پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے : کاچو امتیاز

http://wp.me/p6oU1x-1Qn

سکردو ( رجب علی قمر) سکردو ڈسٹرکٹ بار میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے زیراہتمام 16 روزہ خواتین کے حقوق مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے باقاعدہ ریبن کاٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سکندر علی بھی ہمراہ تھے۔ تقریب سے رکن اسمبلی کاچوامتیاز حیدر خان ،آمنہ انصاری رہنما تحریک انصاف، سینئرز قانون دان اخوند محمد علی۔، پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آذاد ،سماجی کارکن ڈاکٹر شجاعت میثم ، ثریا منی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق اور ان پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کے لئے عملی میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے سیمنارز اور تقریبات سے خواتین کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاسکتا بلتستان کے مختلف وادیوں میں خواتین کو وہ تمام حقوق اور سہولیات میئسر نہیں ہے جو شہر میں رہنے والی خاتو ن کو حاصل ہے مقررین نے کہا کہ بلتستان کے دور دراز علاقوں میں زچگی کے دوران خواتین کو سخت قسم کے گھریلو کاموں کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بیشتر خواتین موت کے منہ بھی چلی جاتی ہے جبکہ دوران مشقت ہی اکثر بچے جنم لیتی ہے سخت موسمی حالات ،کھیتی باڑی اور گھریلو مسائل کا بھی سخت سامنا کرنا پڑتی ہے لیکن خواتین کے حقوق پر کام کرنے والے ادارے ان تک نہیں پہنچ پا رہی ہے مقررین نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے نام پر شروع ہونے والے 16 روزہ مہم میں ہمیں ٹارگٹ نتائج کو حاصل کرنے کے لئے عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہے زبانی باتوں اور دعوں سے خواتین کے حقوق اور ان پر ہونے والے صنفی تشدد ختم نہیں کیا جاسکتا ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر سے خواتین کے حقوق کا احتساب کرنا چاہیے جب تک ہم اپنے گھرسے احتساب نہیں کرتا حقوق کی بات کرنا فضول ہے مقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے گلگت بلتستان میں بہت سارے غیر سرکاری ادارے خواتین کے حقوق کے نام پر موجود ہے لیکن کہیں بھی ان کی کارکردگی نظر نہیں آرہی خواتین کی حقوق اور ان پر ہونے والے مظالم پر بھی باقاعدہ قانون پاس ہونی چاہیئے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s