دیوسائی نیشنل پارک کے انتظامیہ سے گردونواح کے لوگ خوش

Deosai people happy around the administration of the National Parkسکردو (رجب علی قمر)دیوسائی نیشنل پارک منیجمنٹ نے دیوسائی اور اس سے گرد ونواح کی آبادی کی فلاح بہبود کے لیے موثر کردار ادا کیا ہے پارک منجمنٹ کی بہترین کارکردگی کے باعث اس سال دیوسائی میں بڑی تعداد میں ملکی سےاحوں کی کثیر تعداد نے دورہ کیا اور دیوسائی کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔ دیوسائی نیشنل پارک کی منجمنٹ اور عملے کی طرف سے دیوسائی کے اردگرد کے گاﺅں کے لوگوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ سمیت میویشیوں کو ویکسین کرنے کے متعدد پر وگرام ہوئے اور لوگوں میں شعور و اگاہی بےدار کرنے کے حوالے سے واک سمیت صفائی کے پروگرام کا بھی انعقاد کیاگیا۔ان خیالات کا اظہار آج سکردوکے ایک مقامی ہوٹل میں مختلف اداروں کے آفیسران اور کیمونٹی کے ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دیوسائی نیشنل پارک کی منجمنٹ کی کارکردگی کو بے حد سرا ہا ۔ اس موقع پر دیوسائی نیشنل پارک میں کیے گئے اقدامات کا زکر کرتے ہوئے ڈی ایف او وائلڈ لائف اور منجمنٹ آفیسر دیوسائی نیشنل پارک محمد اکرم خان نے کہا کہ دیوسائی نشنل پارک سے متعصل آبادیوں کی فلاح بہبود کے کاموں میں ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات کے اداروں نے بھرپور تعاون کیا اور اس اہم منصوبے کی ترقی اور تشہیر کے لیے اداروں اور میڈیا کا کردار نمایاں رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٓائندہ بھی پارک کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لیے مقامی کمیونٹی اور اداروں کے تعاون سے کام جاری رکھا جائے گا انہوں نے دیوسائی پارک کی ترقی اور دیگر فلاحی کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچانے اور عوام الناس کو فائدہ دےنے میں ادارے کے اہل کاروں کی خدمات کی تعریف کیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s