بلتستان کے چاروں اضلاع میں تعمیراتی منصوبوں پر جاری کام سُست روی کا شکار

15618785.jpg

سکردو ( رجب علی قمر ) بلتستان کے چاروں اضلاع میں تعمیراتی منصوبوں پر جاری کام سُست روی کا شکار،کئی اہم معلق آر سی سی پُلوں،میٹل سڑک ،دریائی بندھ ،اور سرکاری عمارتوں کے مرمت اور نئے تعمیرات میں سُست روی سے مزید پانچ ماہ کا طویل وقت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے سخت موسمی حالات اورخون جما دینے والی سردی تعمیراتی کاموں میں اصل رکاوٹ بن گئی ہے تفصیلات کے مطابق بلتستان کے چاروں اضلاع میں اس وقت متعد د اہم منصوبے زیر تعمیر ہے جس پر سردیو ں سے پہلے سرعت کے ساتھ کام کرنے کے بجائے سُست روی کا شکار بنا دیا ہے جس میں ضلعی اعلیٰ انتظامی سربراہان کی عدم دلچسپی اور متعلقہ ٹھیکدار وں کی بھی غفلت شامل ہے زرائع نے بتایا کہ کھرمنگ ،شگر ،گانچھے اور بلتستان کے دیگر علاقوں میںسرکاری منصبوبوں پر جاری کام پر ٹارگٹ ٹائم بھی گزر چکا ہے جس میں منتخب عوامی نمائندوں کی خاموشی بھی شامل ہے زرائع نے یہ بھی بتایا کہ کئی اہم منصبوبوں پر سرے سے ہی کام شروع نہیں کیا گیا ہے حالانکہ ان پراجیکٹس کے پی سی ون بھی تیار ہوچکی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s