شگرکے نجی ٹرانسپورٹرز مہنگا کرایہ وصول کررہے ہیں اور عوام کو دوگنا کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے، انتظامیہ خاموش

Van-Transport-Service_1018_image.jpg

سکردو(رجب علی قمر ) پیٹرولیم مصنوعات میں واضع کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکا شگر برالد واور داسو یونین کے عوام مہنگے کرایہ پر سفر کرنے پر مجبور نجی ٹرانسپورٹروں کی جانب سے مسافروں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے سکردو تا داسو یونین تک میٹل سڑک کے بعد فاصلہ بھی کم ہوا ہے لیکن کرایوں میں کمی نہ ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے ان خیالات کا اظہار شگر داسو یونین برالدو یونین کے عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوام کا کہنا ہے کہ شگرکے نجی ٹرانسپورٹرز مہنگا کرایہ وصول کررہے ہیں جبکہ نئے اڈے سے شہر تک جانے کے لئے انہیں دوگنا کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ مقرر کرنے کے باوجود سرکاری احکامات کو ہوا میں اُڑا دینا قانو ن شکنی ہے عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شگر جلد موجودہ کرایہ ناموں پر نظر ثانی کریں داسو سے سکردو تک کا کرایہ200 روپے اور برالدو سے سکردو کا کرایہ 500روپے بٹور رہے ہیںلیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے مقامی ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں کب تک چلے گی ضلعی انتظامیہ شگر فوری طور پر عوام سے دوگنا کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s