جیالوں کی آپس میں لفاظی جنگ جاری،جسمانی جنگ باقی؟؟؟

15205679_1111782302275345_256700448_o.jpg

چلاس(عمر فاروقی)چلاس میں پی وائی او اور پی ایس ایف کے رہنماوں تحسین بوٹو،نوید عالم،گل زیب، زنیف، احسان دانش، مظفر ملک،عرفان سید،عبدالحلیم،مجید خان و دیگرنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈویژنل صدر دیامر ،استور محمد نصیرخان پر ایک نام نہاد گروپ کی طرف سے لگایئے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحسین بوٹو،نوید عالم و دیگر نے کہا کہ محمد نصیر خان اور کاشف بونجوی کادورہ دیامر کامیاب رہا ،اور دیامر میں پیپلز پارٹی کے جیالوں میں نیا حوصلہ اور جذبہ پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل صدر محمد نصیر اور کاشف بونجوی دیامر کے حقیقی جیالوں کے دعوت پر چلاس آئے تھے،جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیاہے ۔محمد نصیر اور کاشف بونجوی کا چلاس میں شاندار استقبال کچھ غیر نظریاتی اور نام نہاد کارکنوں کو ناگوار گزری ہے۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے والے قاسم شاہ اور نیاز چلاسی پارٹی کے اندر دھڑا بندی کررہے ہیں ،یہ لوگ پارٹی سے مخلص نہیں ہیں ،اور یہ لوگ چلے ہوئے کارتوس ہیں ،ان عناصر نے پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے غیر جماعتی لوگوں کو ساتھ ملا کر پارٹی کی ڈویژنل قیادت کے خلاف کیا ہے،جو کہ پارٹی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ان پڑھ اور جاہل لوگوں کیلئے اب پی وائی او اور پی ایس ایف میں کوئی جگہ نہیں ہیں ،اور پارٹی میں خلاف ورزی کرنے پر یہ لوگ اب یتیم ہوکر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں ایک نام نہاد گروپ خود کو جیالے بناکر پارٹی کو ہائی جیک کرنے کی کوشیش کررہے ہیں اور شعبدہ بازی میں مصروف ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی صوبائی قیادت ان شعبدہ بازوں کے خلاف کارروائی کرکے پارٹی سے فارغ کردیں ،یہ عناصر پارٹی کیلئے زہر ہلاہل ہیں ،اور تنظیم مخالف سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی صوبائی قیادت پڑھے لکھے اور حقیقی جیالوں کو زمہ داریاں سونپ دیں تاکہ پارٹی فعال اور مظبوط ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ محمد نصیراور کاشف پارٹی کے قمیتی اثاثہ ہیں ،ہمیں ایسے جیالوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت فدا علی اختر کو پی وائی او کا صوبائی صدر اور امتیاز کو پی ایس ایف کا صدر بنائے۔بابو استوری کے خاندان والے لیگی ہیں اور نظریاتی مسلم لیگ کے ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s