گلگت بلتستان کے باسیوں نے ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات، ترقیات و منصوبہ بندی

heros-of-gb

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات، ترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے باسیوں نے ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے اور پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنے ہیںعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ انکا انتقال ایک ناقابل تلافی قومی نقصان ہے۔ مرحوم نے صیح معنوں میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ۔ مرحوم ایک پر عز م اور نڈر کوہ پیما تھے۔ صوبائی وزیر نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا ءکی ۔ انہوں نے کہا کہ حسن سدپارہ خطے کے نوجوانوں کے لیئے ایک مثال تھے اور پاکستان کے لیئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باہمت افراد نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی شعبوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں چاہے وہ کوہ پیمائی کا شعبہ ہو یا علم و ہنر کے میدان ہوں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنے ان گوہر صفت افراد پر فخر ہے اور ان کی بدولت پاکستان اور گلگت بلتستان کو اقوام عالم میں منفرد شناخت بنانے میں مدد ملی ہے۔ گلگت بلتستان کے نامور کوہ پیماءحسن سد پارہ کی ناوقت وفات کے بعد ان کا خلا ءپر ہونا مشکل ہے ، ان کی رحلت سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حسن سدپارہ نےعالمی سطح پر پاکستان کو کوہ پیمائی کے میدان میں الگ پہچان دلائی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حسن سد پارہ ، نذیر صابر ، اور ثمینہ بیگ ہماری قوم کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے اس خطے کی نمائندگی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s