حکومت کی منافقانہ رویے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے طلباء کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے: پی پی پی

923448-PPP-1437424800-681-640x480

گلگت(ارسلان علی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حکومت کی منافقانہ رویے اور دغلی پالیسی کی وجہ سے گلگت بلتستان کے طلباء کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے ،ایک طرف وزراء بیانات دے رہے ہیں کی یوم حسین دن منانے کا معاملہ حکومت نے خوش اسلوبی سے حل کروایا اور دوسری طرف طلبہ کے اپر انسداد دہشتگردی کے دفعات لگائے جارہے ہیں جس سے گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلبا ءاور ان کے والدین ازیت کا شکار ہیں۔جمعہ کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے حالات کو خراب کروانے مسلم لیگ ن کی حکومت کی ایک سازش تھی کیوں کہ جس طرح پیپلزپارٹی نے یکم نومبر کے جلسہ میں تمام مکاتب فکر اور طبقات کے لوگوں کو جمع کیا تھا اور اس سے پوری دنیا کے یہ تاثر گیا تھا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین اور سی پیک میں ان کا جائز حق دینے سے کوئی نہیں روک سکتا اس وجہ سے ن لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کی اتحاد کو ثبوتاژ کرنے کے لئے یہ سازش رچایا تھا جس میں وہ طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کے نون ایشو کو ایشو بنایا اور اسے حل کرنے کے بجائے حکومت خود فریق بنی اور پالیمانی امن کمیٹی بھی اپنے ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی جو کہ اس حکومت کی ناکامی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے جنہوں نے حکومت کو یہ پیغام دیا کہ وہ عوام کو آپس میں لڑاکے حکومت نہیں کرسکتی ہے ،لڑواور حکومت کرو کی پالیسی کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔سعدیہ دانش نے کہا گلگت بلتستان کے عوام کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنے کی حکومتی سازش بے نقاب ہوچکی ہے ،وزیراعلیٰ اور وزراءالٹی سیدی بیانات دے کر کریڈت حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں 2ہفتے سے گلگت بلتستان میں جس طرح کے صورت حال چل رہی تھی اس وقت یہ حکومتی ارکین کہاں چپ کر بیٹھے تھے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s