شگر K2 روڈ موشن کے مقام پر ایک بار پھر بلاک، برالدو کے عوام کے لئے وبال جان بن گیا

rock_slide_1123_t670.jpg

سکردو( رجب علی قمر )شگر کے ٹو روڈ موشن کے مقام پر ایک بار پھر بلاک برالدو کے عوام کے لئے وبال جان بن گیا، مٹی کے تودے گرنے سے سڑک بار بار بند ہو نا معمول بن گیا کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ تعمیرات عامہ نے آنکھیں بند کرلیں ہے سڑک کی بندش سے علاقے میں غذائی بحران کا خدشہ ،برف باری سے پہلے سڑک کا کام مکمل نہ کیا گیا تو برالدو کا دنیا بھر سے زمینی رابطہ طویل عرصے کے لئے منقطع ہوسکتا ہے عمائدین برالدو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موشن کے مقام پر ہونے والے بلاک کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے برالدو کے عوام کو سکردو شہر تک رسائی میں مشکلات پیں آرہی ہے مریضوں اور مسافروں کو آمدورفت میں خلل آنے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے عمائدین نے کہا کہ برالدو موشن سڑک کی بندش کی وجہ سے گندم اور آٹے کی ترسیل میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے حکام بالا جلد برالدو موشن کے مقام پر ہونے والے بلاک کو ہمیشہ کے لئے پلاننگ کے تحت بنانے کی اپیل کی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s