سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ واقعے کا سوموٹو ایکشن لیا جائے۔

whatsapp-image-2016-11-16-at-4-56-06-pm-1کراچی (پ ر)گزشتہ دنوں کوئٹہ میں پولیس نے اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے خصوصی افراد پر لاٹھی چارج کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پاکستان میں خصوصی افراد کے ساتھ ظلم کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے جا تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ آج یہ احتجاجی مظاہرہ کوئٹہ کے مخصوص افراد کے ساتھ یکجہتی کے لیے کیا جارہا ہے۔ اس موقعے پر مظارین سے بات کرتے ہوئے کراچی کے خصوصی افراد کا نمائندہ اور سماجی کارکن امجد ندیم نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ ملک میں اقلیت کے ساتھ ہمیشہ ظلم ہوتا رہا ہے۔ اس کی واضع مثال کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے معذور افراد پر تشدد کا واقعہ اور پنجاب میں ٹرانس جنڈر Trasn Gender کے ساتھ ہونے والا واقعہ ہے۔ ہم ان افسوس ناک واقعات کی پرزرور مذمت کرتے ہیں۔ اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا سوموٹو ایکشن لیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں ملک میں خصوصی افراد جو کہ کل آبادی کا 17 فیصد حصہ ہیں ان کے لیے مختص %2 کوٹہ کو بڑھا کر 5% کر دیا جائے۔ عینی ملک نے مظاہرے کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی انسان سمجھا جائے اور مساوی حقوق فراہم کئے جائیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قانون کے مطابق ملک کے ہر ATM مشین کو وہیل چئیر اور مخصوص افراد کی رسائی کے قابل بنایا جائے لیکن ان قوانین پر عمل درامد نہیں ہوتا ہے۔ طالب علم کارکن علی احمد جان نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اور پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ کوئٹہ میں مخصوص افراد کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا کر اس بنیادی حق کو چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور مخصوص افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں اقلیت کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s