سنیٹر جہانگیر بدر سیاسی جدوجہد کے روشن باب تھے: سعدیہ دانش

923448-PPP-1437424800-681-640x480

گلگت(اسلارن علی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءو سینیٹر جہانگیر بدرکی ناگہانی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر بدر سیاسی جد و جہد کے ایک روشن باب تھے ،ان کی ساری زندگی پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے بڑی قربانیاں دی اور ہمیشہ آمریت کے خلاف ڈٹے رہے ۔قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کے ساتھ طلبہ لیڈر کی حیثیت سے کام کیا اور بیگم نصر بھٹو کے ساتھ MRDتحریک میں ہمیشہ فرنٹ مین کا رول ادا کیا اور کوڑے کھائے ،تشدد برداشت کیا لیکن کبھی نہیں ڈگمگائے ۔ان کا حوصلہ اور عزم ہمیشہ بلند رہا ۔سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا کہ جہانگیر بدر کی زندگی سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے ،شہید بی بی کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے،پیپلزپارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔موت انسان کو اتی ہے کردار کو نہیں اس طرح پاکستان میں جمہوریت کے لئے دی گئی قربانیوں کے حوالے سے جہانگیر بدر کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s