قراقرم یونیورسٹی یوم حسین پر پابندی کے خلاف اسکردو میں بھی احتجاج

KIU ROTEST SAKARDU.jpgسکردو (رجب علی قمر)گلگت ڈگری کالج اورقراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین ؑ پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا گیا نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد سکردو سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءنے اپنے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بلند کئے اس موقع پر یادگار شہدا پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے صدرسید اطہر موسوی ،جنرل سیکرٹری محمدسعید صفوی اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت جان بوجھ کر گلگت بلتستان میں فسادات پیدا کرنا چاہتے ہیں ملک کے دیگر صوبوں میں یوم حسین ؑ منانے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے لیکن گلگت بلتستان میں حکومت سوچے سمجھے سازش کے تحت پابندی لگانے کے چکر میں ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں ہے مقررین نے کہا کہ حسین ؑ ابن علی کی ذات اور فکر حسینی ؑتمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ اور امن کا پیغام دیتی ہے یوم حسین ؑ پر کسی مسلک یا شخص کوکوئی دور تک کا بھی اعتراض نہیںہے لیکن حکومت خطے کو آگ و خون میں دھکیلنے کے لئے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں گلگت میں چار روز سے عوام سڑکوں پر ہے لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں ہے گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین ؑ منانے کی اجازت نہ دینے کی صورت میں حکومت کو سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے مقررین نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ ورایت پھیلانے والوں کو حکومت کی سرپرستی میں کھلی چھوٹ دی جارہی ہے لیکن پرامن طریقے سے نواسہ رسول ﷺ کے سیرت اور کردارکی پرچار پر پر حکومت یزید کا کردار ادا کررہی ہے جو کہ شرمناک فعل ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s