چیف بلدیہ سید الیاس نے اسکردو شہر میں گندگی، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو رات کے وقت صاف کرنے کا حکم دے دیا

alyas baldia cheif.jpgسکردو ( رجب علی قمر )بلدیہ سکردو اچھا اقدام ،شہر کی صفائی رات کو کرنے کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے شہر میں گندگی ،کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو رات کے وقت صاف کرنے کا پابند بنا دیا ہے۔ بلدیہ انچارج آفیسر سید الیاس رضوی نے چارچ سنبھالتے ہی شہر میں صفائی کا کام تیز ہونے لگا ہے شہر میں دن کے اوقات میں صفائی کرنے پر تاجروں اور راہ گیروں کو مشکلات کے ساتھ بدبو بھی پھیل جاتی تھی جبکہ ٹریفک مسائل میں بھی خلل پیدا ہورہی تھی نئے چیف بلدیہ سید الیاس نے چارچ سنبھالنے کے فورا بعد ہی نظام کو بہتر بنانے کے لئے شہر کی صفائی اور ستھرائی کا کام رات کے اوقات میں کرنے کا حکم جاری کیا ہے جسے کاروباری حلقوں نے خوب سراہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید الیاس رضوی بلدیہ آفیسر سکرد و نے کہا کہ شہر کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نئے پلاننگ ترتیب دے رہے ہیں۔ اولڈ یادگار شہدا اور نیو یادگار میں نئے ڈیزائن کے ساتھ تعمیر کا کام کیا جارہا ہے جس کے لئے انتظامیہ سے بھی بات چل رہی ہے شہر کی خوبصورتی اور رونق کو بڑھانے کے لئے بلدیہ سکردو کام کریں گے جس سے نہ صرف شہر کی رونق میں اضافہ ہوگا شہر کی صفائی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s