اسکردو میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

7d5c2cd435e8462e8253f5e39018a575.gifسکردو ( رجب علی قمر) سکردو شہر میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ محکمہ برقیات اور واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی بہتر فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہیں۔ عوام واپڈا اور برقیات حکام کو بددعائیں دینے لگے ہیں۔ شہر میں مسلسل بجلی کی آنکھ مچولی کے بعد کاروباری حلقے بھی شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں جبکہ اخباری ، نشریاتی اداروں اور نجی دفاتر کی معمول زندگی بھی متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔ وزیر برقیات کی جانب سے شہر میں نئے 48 ٹرانسفارمر لگائے جانے کا اعلان بھی کوئی صرف اعلان کی حد تک ہے۔ سکردو کے شہریوں کاروباری وتجارتی حلقوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سینئر وزیر حاجی اکبر تابان سکردو شہر میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ واپڈا حکام اور محکمہ برقیات کے اعلیٰ آفیسران کو شہر میں بجلی کے بحران کے بارے میں علم تک نہیں ہے۔ اعلیٰ بااثر لوگوں کے گھروں میں چوری کرکے بجلی کی لائینیں لگی ہوئی ہیں۔ روزانہ آدھا شہر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے لیکن اعلیٰ حکام ٹس سے مس نہیں ہیں۔ شہر میں بجلی کی طلب میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن دسمبر جنوری میں مزید بحران کا شدید خدشہ لاحق ہے۔ سکردو کے شہریوں نے سینئر صوبائی وزیر برقیات حاجی اکبرتابان سے فوری طور پر شہر میں جاری بجلی کے بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s