گلگت میں قوم پرست اور ترقی پسند رہنماﺅں کااہم اجلاس، متحد ہوکر حقوق کے جدوجہد کا اعلان

14725689_1879946585625227_9003802584612308374_n.jpgگلگت (پ ر)گلگت بلتستان کی قوم پرست و ترقی پسند جماعتوں کا ایک ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں بزرگ ترقی پسند رہنما ا نجینئر امان اللہ کی صدارت میں ہوا جس میں بالاورستان نیشنل فرنت کے اسیر رہنما طاہر علی طاہر،برہان،گلگت بلتستان ایکشن تحریک کے چیئر مین ایڈوکیٹ احسان علی،قراقرم نیشنل مومنٹ کے چیرمین محمد جاوید،سابق چیئر مین KNM ممتاز نگری،صابر علی شاہ ، مرکزی جنرل سیکریٹری قراقرم نیشنل مومنٹ تعارف عباس، ترقی پسند رہنما سلطان مدد، گلگت بلتستان نیشنل مومنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر غلام عباس،ایڈوکیٹ اشفاق،معروف کالم نویس ہدایت اختر، عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما کامریڈ واجد علی، گلگت بلتستان یونایٹیڈ مومنٹ کے چیرمین منظور پروانہ کے علاوہ دیگر رہنماوں اور کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان کی قوم پرست جماعتوںکے خلاف ہونے والی سازشوں کی پرزور مزمت کی گئی اور اسے نواز اور حفیظ حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔اور قوم پرست و ترقی پسند جماعتوں کے آپس میں اتفاق اور اتحاد پر زور دیا گیا۔قوم پرست جماعتیں بین الاقوامی عالمی انسانی منشور کے مطابق اپنے 70 سالہ غضب شدہ حقوق کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں اور اسے آئین پاکستان بھی اجازت دیتا ہے۔ایک بار پھر مل کر مشترکہ قومی حقوق کے لیے جد وجہد کرنے کے لیے نیا قوم پرست اتحاد ناگزیر ہے۔ تمام رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان رایٹس مومنٹ کے نام سے نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا جاے گا اور ون پواینٹ ایجنڈا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق لوکل اتھارٹی،سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی،اقتصادی راہداری میں حصہ اور زد میں آنے والی زمینوں کا معاوضہ،غیر مقامی بیوروکریسی کا انخلا اور خود مختار آین ساز اسمبلی کا قیام شامل ہے۔نیا اتحادکا پہلا اجلاس یکم نومبر کو ہوگا اور باقاعدہ کابینہ تشکیل دینے کے بعد تمام اضلاع میں جلسے،سیمنار،کانفرنس کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جایے گا۔ اور اجلاس کے آخر میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام قوم پرست سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s