مشکلات اور مسائل کا شکار ضلع غذر اور ہنزہ کے عوام ہیں حکومتی سرپرستی میں ہر دور میں ہونے والی ذیادتیوں اور مظالم سے نوجوان نسل سخت تشویش میں مبتلا ہے اورخود کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہے۔ نواز خان ناجی

14064055_10153975004473924_3651017071434424632_n

غذر ( نعیم انور) رکن قانو ن ساز اسمبلی، قائد BNF  نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ اور ضلع غذر میں مخصوص طبقے کے ساتھ حکومتی سرپرستی میں شدید ترین ذیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہاں کے لوگوں میں تیزی سے مایوسی کی لہردوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جن مشکلات اور مسائل کا شکار ضلع غذر اور ہنزہ کے عوام ہیں اسکی کہیں مثال نہیں ملتی حکومتی سرپرستی میں ہر دور میں ہونے والی ذیادتیوں اور مظالم سے نوجوان نسل سخت تشویش میں مبتلا ہے اورخود کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع غذر میں چار اضلاع اور 8سب ڈویثرنز کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کے آغاز کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ضلع پونیال ،ضلع ہنسارا ( اشکومن) ،ضلع غذر ( گوپس ) اور ضلع ورشگوم ( یاسین )کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے شیر قلعہ ، ایمت،پھنڈر اور سلیگان سب ڈویثرن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ نواز ناجی نے یکم نومبر کو گاہکوچ میں مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے اور تمام کارکنوں و عوام کو جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع غذر میں حکومتی سرپرستی میں ناانصافیوں کا آزالہ نہ ہونے سے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں جس کے لیے اب عوامی رابطہ مہم کو تیز کرناہوگا انہوں نے مزید کہا ہمیں ہر معاملے میں نظرا نداز کرکے دیوار سے لگایا جارہا ہے ہم کسی صورت کمزور قوم نہیں اپنے حقوق چھین کر حاصل کرنا چاہتے ہیں صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ ضلع غذر کیساتھ ہونے والی امتیازی سلوک اور مظالم کو ترک کریں بصورت دیگر اس کے نتائج انتہائی خراب برآمد ہوں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s