سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی ٹوپی ڈرامہ ہے آئینی حیثیت کا تعین ن لیگ کی بس کی بات نہیں ہے

923448-PPP-1437424800-681-640x480سکردو(رجب علی قمر) رُکن گلگت بلتستان اسمبلی و سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عمران ندیم نے کہا ہے کہ آئینی حیثیت کا تعین ن لیگ کی بس کی بات نہیں ہے اور نہ ہی ن لیگ خطے کو صوبہ بنانے میں سنجیدہ ہے سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی ٹوپی ڈرامہ ہے پانچ ماہ گزر گئے کوئی نتائج سامنے نہیں آیا صوبے کا وزیر اعلیٰ کشمیریوں کے ساتھ ملا ہوا ہے آئینی حقوق تب ملے گا جب حکمراں خطے سے مخلص ہو یہاں کے عوام70 سالوں سے آئینی حقوق کے لیے چیخ رہا ہے لیکن حکمران مصلحت کا شکار ہے اُنہوں نے کہا کہ خطے کے عوام میں احساس محرومی بڑھتی جارہی ہے لیکن وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے اُنہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پنجاب کا ماڈل بنانے کی باتیں کرنے والے پہلے خطے میں تعلیم ،صحت جیسے بنیادی مسائل حل کریں حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کو عوام نے مسترد کردیا ہے یکم نومبر کو گلگت میں ہونے والا جلسہ کرپٹ حکومت کے خلاف ہے پیپلز پارٹی کے کارکن اور جیالے گلگت بلتستان کے کونے کونے سے یکم نومبر کے جلسے میں شرکت کررہے ہیں رکن اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی عمران ندیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں اور مظلوم طبقے کی آواز ہے گلگت بلتستان کو اب تک جو کچھ ملا ہے وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ملا ہے جی بی کا بچہ بچہ بھٹو ،بے نظیر اور بلاول کا شیدائی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s