سی پیک گلگت بلتستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا: فدا محمد ناشاد

Fida-Nashad.jpg

اسلام آباد(ابرار حسین استوری) اسپیکر گلگت بلتستان فدا محمد نوشاد نے اقتصادی راہداری منصوبے پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ یہ منصوبہ پورے خطے سمیت پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا جس سے علاقے کی ترقی کو نئی راہیں مل جائینگی۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ ابھی ہم اس منصوبے کے حوالے سے کوئی بھی بات قبل از وقت نہیں کہہ سکتے مگر ہم پر امید ہیں کہ اس منصوبے کا انٹری پوائنٹ گلگت بلتستان ہے اور اس خطے کی عوام کے حقوق اور مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقی میں موثر ثابت ہو گا۔ گلگت بلتستان کی عوام کو نظر انداز کرنے کی باتیں غلط ہیں. ہماری حکومت چاہیے وفاق کی ہو یا صوبائی اس میں بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے کی کس طرح گلگت بلتستان کی عوام کو استفادہ کیا جا سکے۔ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خواہشات کے مطابق کام کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو منصوبے سے دور رکھ کر کھبی یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا اسلئے حکومت بہتر سے بہتر کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی اصلاحات کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے جس کے لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں سفارشات کو فائنل شکل دی جا رہی ہے جس کے بعد وزیراعظم سے منظور کروا کر ایک نئی تاریخ رقم کرینگے. تاکہ آنے والی نسلیں اچھے الفاظ میں یاد رکھے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s