گلگت بلتستان کے غریب ہمیں پکار رہے ہیں پیپلزپارٹی کے رہنما اور ورکر غریبوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ امجد حسین ایدووکیٹ

923448-PPP-1437424800-681-640x480923448-PPP-1437424800-681-640x480گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایدووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غریب ہمیں پکار رہے ہیں پیپلزپارٹی کے رہنما اور ورکر غریبوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے شہداءکارساز نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر ملک میں جمہوریت بحال کیا پیپلزپارٹی کا ہر کارکن جمہوریت کی حفاطت کرے گا۔منگل کے روز پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی طرف سے سانحہ کارساز کے شہداءکی یاد میں گھڑی باغ گلگت کے مقام پر شمعیں روشن کی گئی جس میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ،سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر محمد موسیٰ،سینئر رہنما رضی الدین رضوی،سابق مشیر جنگلات آفتاب حیدر،خواتین ونگ کی رہنما ذبیدہ زینت،سعیدہ مغل،کلثوم مہدی،ےاسمین فدا علی کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سابق پارٹی عہدیداران،پی ایس اےف،پی وائی او کے رہنماﺅں اور کارکنوںکی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔شرکاءنے شمع جلا کر پیپلزپارٹی کے شیداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوںکی جماعت ہے اور اس پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے پاکستان کے غریب عوام اور جمہوریت کی بحالی اور اس کو قائم رکھنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ےہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستان کے غریب پیپلزپارٹی سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں سلام شہداءریلی میں لوگوںکا سمندر ان لوگوں کے لےے پیغام تھا جو ملک میں جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کے ورکروں نے شہداءریلی میں بھرپور شرکت کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ملک میں جمہوریت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لےے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے غریب عوام کی آخری امید آج بھی پیپلزپارٹی ہے اور غریب عوام آج بھی پیپلزپارٹی کو پکار رہے ہیں گلگت بلتستان کے غریب عوام بھی آج پیپلزپارٹی کو پکار رہے ہیں ایسے میں پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کو مایوس نہیں کرے گی اورپارٹی کا ہر رہنما اور ورکر عوام کے حقوق کے لےے قربانی دے گا۔سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر محمد موسیٰ نے کہا کہ ےکم نومبر کو دنیور میں پیپلزپارٹی کا بہت بڑا اجتماع ہونے جا رہا ہے جس کے لےے پارٹی ورکر ابھی سے تیاری شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی نئی قیادت میدان میں آگئی ہے اورمرکز اور گلگت بلتستان میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔سابق ممبر قانون ساز اسمبلی سید رضی الدین رضوی نے کہا کہ آج پارٹی کارکنوں نے اکھٹے ہوکر ان لوگوں کو پیگام دیا ہے جو پیپلزپارٹی کے خاتمے کی بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز میں پیپلزپارٹی کے ورکروں نے جمہورہت کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔بعد ازاںشہداءکارساز کے لےے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s