گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ، صوبہ نہیں بن سکتا، ایڈوکیٹ مشتاق

GB KASHMIR.jpg

اسلام آباد(ابرار حسین استوری)اسلام آباد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے تحت کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سابق وزیر قانون گلگت بلتستان مشتاق ایڈوکیٹ نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے اور گلگت بلتستان کو کوئی بھی سیٹ اپ دینے سے پہلے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے کیونکہ اس سے کہیں مسئلہ کشمیر پر اثر نہ پڑے. ان کا یہ کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ دینا شاید غلط ہوگا. اس لیے کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے. 2009 کے پیکج سے پہلے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی 14پارٹیوں پر مشتمل گلگت بلتستان الائینس نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا تھا کہ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے مگر جب پیپلز پارٹی کی وفاق اور صوبے میں حکومت آئی تو انہوں نے ڈانڈی مار دی اور ایسا سیٹ اپ دیا جو کسی کام کا نہیں ۔صوبائی سیٹ اپ بہت غلط ہوگا اور ان تمام پر سابق حکومت کا سب سے گھناونا کام تھا۔وہاں کے حقوق کو چھڑے بغیر مسلہ کشمیر کو گلگت بلتستان کی عوام میں اجاگر کیا جائے تو بہتر ہو سکتا ہے۔انہوں نے یہ بات بھی کی کہ کشمیر کی اعلی قیادت کو چاہیے کہ وہ گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے کیونکہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کشمیری زات کے ہیں جن سے تعلق بنا کر کچھ مفاد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مشتاق ایڈوکیٹ نے اجلاس میں کہا کہ میں نے خود گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو آئینی حقوق پر سب کچھ بتایا ہوا ہے کہ صوبائی سیٹ اپ ممکن نہیں اور اسے کشمیر مسلے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔اجلاس میں کشمیر کی تمام پارٹیوں سمیت جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبد السمیع بھی شریک تھے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالمجید نے کہا کہ گلگت بلتستان کو کھبی صوبہ نہیں بنے دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر مسلے پر برا اثر پڑے گا ۔اور ہم کسی صورت گلگت بلتستان کو صوبہ بننے نہیں دینگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s