سی پیک میں گلگت بلتستان کو دھول مٹی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا: صدر ساجدہ صداقت پی پی پی

923448-PPP-1437424800-681-640x480استور (ابرار حسین استوری) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ ضلع استور کی صدر ساجدہ صداقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی نااہلی اور گلگت بلتستان دشمن پالیسیوں نے سی پیک میں گلگت بلتستان کو دھول مٹی کے سوا کچھ بھی نہیں رکھا ہے۔ صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے، مسائل جوں کی توں ہیں، ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وزیر اعلٰی اور کابینہ سیر سپاٹے اور عیاشیوں پر مصروف ہے۔ ایک طرف سی پیک میں مکمل طور پر گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف گلگت بلتستان کے بنیادی اور آئینی حقوق کے حوالے سے اندرون خانہ سودے بازی کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلٰی کشمیریوں سے مل کر قوم پرستی کے بیج بو رہا ہے۔ اور ایسے متنازعہ باتیں کر کے گلگت بلتستان کی عوام کو ایک دوسرے سے الگ کر نا چاہتے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر اور وزیر تعمیرات و دیگر سرکاری خزانے کے پیسوں سے چین میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں۔سی پیک پر بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے ایک بھی منصوبہ لانے میں ناکام رہے بلکہ اخبارات کے زریعے عوام کو گمراہ کرتے رہے۔ بے روزگاری، مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اورلیگی رہنما سیلفیوں اور بیانات پر گزارہ کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن روز اول سے گلگت بلتستان کی دشمن رہی ہے اور آج بھی اسی دشمن پالیسی پر گامزن ہے۔ عوام کا صبر لبریز ہو چکا ہے گلگت بلتستان کے لیے اگر کوئی پارٹی ہے تو وہ ہے پیپلزپارٹی جس نے گلگت بلتستان کے لئے شہید بھٹو سے لے کر اب تک ہر مشکل گھڑی میںساتھ دیا ہے ۔اب انشاءاللہ پورے ملک سمیت گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور شہید رانی کا بیٹا چئیرمین بلاول بھٹو ایک نئے جوش اور ولولے سے ایک نئی منزل کا راستہ دیکھایے گا تاکہ پاکستان سمیت گلگت بلتستان کی ترقی ہو. انشاءاللہ وہ دن دور نہیں پاناما کے چوروں کا محاسبہ ہوگا اور سارے چور جیل میں ہونگے اور پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s