وزیر اعظم پاکستان کے زیر صدارت قومی امن اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی شرکت

14608928_1293165270702023_3825822774578687332_o.jpgسکردو ( رجب علی قمر )وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے زیر صدارت قومی امن اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی شرکت کی اس موقع پر چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں بھی قیام امن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں نیشنل ایکشن پلان اور اپیکس کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلوں اور کارکردگی کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اجلاس میں چارو ں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف دیگر سیکورٹی ادار وں کے سربراہان بھی موجود تھی اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے میں قیام امن کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں سے شرکاءکو آگاہ کیا اس موقع پر گلگت بلتستان میں نیشنل ایکشن پلان کو مزید تیز کرانے اور اس پر موئثر عمل درآمد کروانے کے لئے وفاقی حکومت سے مزید سفارشات بھی طلب کی ہے تاکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر رہے حالیہ دنوں نیشنل ایکشن پلان اور شیڈول فور میں شامل افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیکورٹی صورتحال جس میں سی پیک کے حوالے سے موئثر سیکورٹی پلاننگ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سرحد پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ اور مودی سرکار کی جانب سے گلگت بلتستان کو اٹوٹ انگ قرار دینے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے مودی سرکار کی بیان کو ہرزہ سرائی قرار دے دیا اور کہا کہ خطے کے عوام پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور ہمہ وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شرکا کو صوبے میں امن و امان کے متعلق بریفنگ دی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s