این ایل آئی دنیا کی عظیم فوج ہے : میجر جنرل نصراللہ ڈوگر

گلگت (ارسلان علی)ڈی جی انفنٹری میجر جنرل نصراللہ ڈوگر ( ہلال امیتاز ملٹری) نے کہا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے اور این ایل آئی جو دنیا کی عظیم فوج ہے کی محنت کی وجہ سے یہ لڑائی کامیابی سے لڑا جارہا ہے۔ دشمن کئی گنا ہم سے بڑا ہے ،دشمن کی فوج ہم سے کئی گنا بڑیہے لیکن ہمارا نوجوان اور فوجی تربیت یافتہ ہو نے سے دشمن کی فوج پر برتری حاصل ہے پچھلے چند دنوں میں مختلف قسم کے اعلانات ہو رہے تھے اب دشمن کو پتہ چلا کہ اس ملک کی حفاظت ایک بہادر فوج کر رہی ہے ،دشمن جتنا بھی بڑاہتھیار استعمال کرے ہمارے بہادر فوج اعلیٰ تربیت یافتہ ہے اور پوری قوم فوج کے ساتھ ہے ہمارے بہادر جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ منگل کے روز اُنہوں نے بونجی میں ناردن لائٹ ا نفنٹری کے بیسک ملٹری ٹریننگ9 کے پاسنگ آوٹ پریڈ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے یونٹ میں جانے کے بعد این ایل آئی کی بہادری کو آگے بڑھائیں۔آج کے پریڈ سے وہ معیار نظر آرہا ہے کہ ایک اچھی تربیت دے کر آپ کو یونٹ میں بھیجا جارہا ہے ،این ایل آئی کے بہادری کی ایک تاریخ ہے اور این ایل آئی نے اس سرزمین پر اپنا لوہا منوایا ہے یہ رجمنٹ اُس وقت بھی بہادر تھی اور رجمنٹ بننے کے بعد بھی دوسرے رجمنٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزار کی بات ہے کہ اس پریڈ میں شریک ہوں یہ آپ کے لئے اعزار کی بات ہے کہ پاکستانی فوج کے اندر این ایل آئی کی باقاعدہ تربیت کے بعد شامل ہو رہے ہیں۔ آپ اپنے آپ پر فخر کر سکتے ہیں کہ آج آپ ایسے فوج میں شامل ہو رہے ہیں جو دنیا کی بہترین فوج ہے۔ آپ کو اپنے رجمنٹ پر فخر ہو نی چاہیے پہلی این ایل آئی پہاڑوں کی نگہبانی کرتے تھے آج این ایل آئی ملک کے کونے کونے میں ملک کی دفاع کے اپنے پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے ناردن لائٹ ا نفنٹری کے بیسک ملٹری ٹریننگ9حاصل کرکے پاسنگ آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے تر بیت یافتہ نوجوان اپنے یونٹ میں جاکراپنی سابقہ بہادری کے روایات کو تازہ کرے۔ آوٹ پاسنگ پریڈ میں مہمان خصوصی نے بہتر کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ پاسنگ آوٹ میں شیر خان شہید کمپنی نے بہتر ین کمپنی کا ٹرافی اپنے نام کیااور انہوں نے ٹرافی کمپنی کے لیڈر فاروق اللہ کو دے دی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s