اسکردو شہر میں سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کے کے لیے مختص فنڈز میں کرپشن کاانکشاف

RT CORRUPTION.jpgسکردو (رجب علی قمر ) اسکردو شہر کی سڑکوں پر جاری ری کارپیٹنگ کے کاموں میں ہیرا پھیری کا انکشاف،متعدد مقامات پر معمولی تارکول لگا کروڑوں روپے کے فنڈز میں غبن کیا جارہا ہے شہر میں ری کارپیٹنگ کے لئے کڑوڑوںروپے کا فنڈز مختص کیا گیا تھا لیکن چند مقامات پر سڑک کو تارکو ل پالش کرکے کام کیا جارہا ہے پیلز پارٹی سکردو کے رہنما محمد بشیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کرپشن کے خاتمے کا زور لگارہے ہیں لیکن ان کے حمایت یافتہ ٹھیکدار ملی بھگت سے کام لے رہا ہے اور شہر کی ری کارپیٹنگ کے لئے مختص کئے گئے کروڑں روپے کو ضائع کرکے قومی خزانے کو ٹیکا لگانے میں مصروف ہے وزیر تعمیرات عامہ بلند بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن انہیں ٹھیکداروں کی نااہلی اور کرپشن نظر نہیں آتے ہیں سکردو شہر کی سٹرکیں پہلے ہی کھنڈرات کا منظر پیش کررہی تھی اب مزید تارکول کو پالش کی طرح معمولی جہگوں پر لگانے کے بعد ادھورا چھوڑ دیا جارہا ہے محکمہ تعمیرات عامہ کو علم ہونے کے باجود کسی قسم کی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے مسلم لیگ نواز ٹھیکدار جہاں کام کررہے ہیں وہاں کرپشن کرکے عوامی منصوبوں کا ستیاناس کیا جارہا ہے جو کہ قوم اور قومی سرمایے کے ساتھ سنگین خیانت ہے وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر اقبال اور محکمہ تعمیرات فوری طور پر سکرد وشہر کی سڑکوں کی ری کا رپیٹنگ میں ہیرا پھیری کا نوٹس لیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s