ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کو وسائل اور فنڈ فراہم کیا جائے : ریحانہ عبادی اسلامی تحریک پاکستان

Mats1_1.jpg

سکردو(رجب علی قمر) اسلامی تحریک پاکستان کی ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے سکردو بوائز ڈگری کالج میں گولڈن جوبلی تقریب کے دوران ممبران اسمبلی کی جانب سے کالج کے لیے جو اعلانات کیے گئے ان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیے تعاون وقت کی ضرورت ہے لیکن ممبران اسمبلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کے حالت زار پر بھی رحم کرئے پورئے بلتستان میں سب سے بڑئے مرکز صحت کے لیے کسی نے آگے بڑھ کر کام نہیں کیا۔ چار اضلاع کے بے شمار مریضوں کا لوڈ اس ہسپتال پر ہے لیکن اس کے لیے فنڈ مختص کرنے کی بات آتی ہے تو تمام پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ یہ اس خطے کے غریب عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ صحت ہے تو سب کچھ ہے لیکن اس ادارے کے پاس وسائل نہ ہونے کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہار جاتے ہیں مریضوں کے ساتھ دور دراز سے آنے والوں کے لیے مناسب قیام گاہیں نہیں ہیں۔ سردیوں میں میں انکے مشکلات اور بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا ان تمام مشکلات کے حل کے لیے ممبران اسمبلی آگے آکر اس ادارئے کو مستحکم کرئے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s