درکوت یاسین میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی، قدرتی حسن متاثر اور قدرتی آفات میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہءجنگلات خاموش تماشائی

images.jpg

Source :Web Desk

گلگت(پ ر) درکوت یوتھ یاسین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ضلع غذر کے علاقہ یاسین کے گاوں درکوت میں قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے نہ علاقے کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ قدرتی آفات میں اضافے کا خدشے بھی بڑھ جاتا ہے۔ محکمہ جنگلات غذر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ بدھ کے روزدرکوت یوتھ کے چیئر مین شیر گلاب ،جمشید ،چنگیز خان ،امجد، فرمان علی سجاد ،عمران و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وادی درکوت خوبصورتی کے لحاظ سے نہ صرف غذر بلکہ پورے گلگت بلتستان میں مشہور ہے اور اس کی خوبصورتی کی اہم وجہ قدرتی جنگلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی نااہلی اور قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے یہ خوبصورتی دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے اور اس کٹائی کی وجہ سے قدرتی آفات میں اضافہ بھی ہوتا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں اضافے کی وجہ سے کئی لوگ اس علاقے کو خیر باد کرکے گلگت یا گاہکوچ میں رہائش پزیر ہوچکے ہیں۔ درکوت یوتھ چیئر مین و دیگر نے کہا کہ ایک زمانے میں درکوت کو سیاحوں کا مسکن کہا جاتا تھا مگر اب جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بھی شدید متاثر ہوچکا ہے۔ محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام جب بھی اس علاقے کا دورہ کرتے ہیں تووہ پیسے بٹور کر جنگلات کی کٹائی کی اجازت دے کر چلے جاتے ہیں جو اس علاقے کے عوام کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفرعلی خان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی جانباز خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بے دریغ اور غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی کوروکا جائے تا کہ اس علاقے کا قدرتی حسن اور قدرتی آفات سے بچا جاسکے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s