پراپر اشکومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(PIDO)کے انتخابات کالعدم قرار، دوبارہ الیکشن منعقد کرانے کا حکم

RT Elecion.jpgغذر( نعیم انور) تحصیل اشکومن کے عمائدین کی شکایت پر اے سی پونیال اشکومن نے پراپر اشکومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(پی آئی ڈی او)کے الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن منعقد کرانے کا حکم دیا ہے اورساتھ ہی اے سی نے کہا ہے کہ مقامی این جی او کے الیکشن میری نگرانی میں ہوں گے۔ اشکومن سے تعلق رکھنے والے عمائدین نمبردار میر سلم خان،غلام رسول رہنماء مسلم لیگ ن،حاصل صوبیدار، صوبیدار شارئیس خان،شکور خان سابق ممبر یونین کونسل،محمد ایوب، عبداللہ، میون بیگ،شمس الدین ، ارمان بیگ ، اصغر علی اور عبادت خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ پی آئی ڈی او نامی ادارے کا قیام اشکومن میں فلاحی مقصد کے لیے بنایا گیا مگر بدقسمتی سے اس فلاحی ادارے کو خرد برد اور سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرکے نمبردار اشکومن مرز ا محمد اور ان کے بیٹے ظفر محمد نے تباہ کردیا ہے۔ اس ادارے کا لیٹر پیڈ استعمال کرکے اے کے آر ایس پی اور لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر سرکاری اداروں سے لاکھوں روپے مختلف سکیموں کے نام پر حاصل کئے گئے اوررقم ہڑ پ کرلی گئی ظفر محمد شادم خیل نے پی آئی ڈی او سے 35لاکھ روپے کمائے اور اپنے الیکشن کمپین میں خرچ کیا جبکہ آج بھی عوامی پیسوں سے لگژی گاڑیوں میں گھوم رہا ہے بیان کے مطابق 2002میں قائم ہونے والے ادارے میں پہلے باپ قابض تھا اب بیٹا قبضہ جماچکا ہے فلاحی ادارے کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی الیکشن کے ذریعے عرصہ دراز سے عہدہ چھوڑنے کے لیے تیارنہیں اور جعلی سکیموں کے ذریعے اشکومن کے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اشکومن کے غریب عوام اب اس ظلم کو برداشت نہیں کریں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اگر اس فلاحی ادارے کوقبضہ مافیا سے چھڑا نہیں سکتی ہے تو اسے بند کردیا جائے کیونکہ پی آئی ڈی او اب جعلی سکیموں کے ذریعے پیسے ہڑپ کرنے والا ادارہ بن چکا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s