اسکردو میں افغانی شہریوں کی تعداد میں اضافہ، جعلی پاکستانی شناختی کارڑ استعمال کرنے کا انکشاف

NADRA-Fake1.jpgسکردو ( رجب علی قمر) سکردو میں درجن بھر افغانیوں کے رہائش پذیرہونے کا انکشاف ، تمام افغانیوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنارکھے ہیں کابل سے تعلق رکھنے والے متعدد افغانی کاروبار کی غرض سے پچھلے کئی سالوں سے سکردو میں مقیم ہیں۔ مقامی پولیس کی جانب سے کئی بار کریک ڈاؤن کرنے کے باوجود نادرا میں ان کی شناختی کارڈ کی ویرفیکیشن نہ ہونے کے باوجود افغانی باشندے باآسانی کام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکردو شہر کے وسط میں کاروبار کرنے والے متعدد افغانی باشندے اپنے آپ کو پاکستانی ظاہر کرنے کے لئے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں جن پر پاکستانی علاقے مردان کوچی آ باد ،ثاگئی بالا لکارئی تانا لکڑے تحصیل حلیم زئی ،ضلع مہمند ایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں کے مقامات کا پتہ درج ہے۔ اطلاعات کےمطابق ان کارڑز کا کبھی نادرا سے ویرفیکشن نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ غیر ملکی باشندے باآسانی غیر قانونی طو رپر اپنے آپ کو پاکستانی شہری ظاہر کررہے ہیں اور ان کی سرگرمیا ں بھی دن بدن مشکوک ہوتی جارہی ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سکردو میں مقیم متعدد افغان باشندے جن کے قومی شناختی کارڈ پر پاکستانی علاقوں کے نام در ج ہیں ان کاپاکستانی علاقوں سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے اور یہ ان کے گاﺅں سے تعلق نہیں رکھتا ہے ادھر ضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے پہلے بھی میڈیا کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکردو بلتستان ریجن میں ا من خراب کرنے کے لئے ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد رکھتے ہیں سکردو کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سکردو اور ایس ایس پی سکردو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سکردو میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کاروائی کریں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s