ضلع شگر میں ریسکیو 1122 سروس کا آغاز کیا جائے: شگر کے عوام کا مطالبہ

0 (1).jpgسکردو (رجب علی قمر) ضلع شگر میں ریسکیو 1122 کی باقاعدہ سروس نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ایمرجنسی کیسز میں سینکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کی تقریبا ایک لاکھ کی آبادی کے لئے صرف ایک ریسکیو گاڑی غیر فعال ہے جو کہ صرف انتظامیہ کے پاس کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کھڑی ہے زرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ایمرجنسی حالات پر قابو پانے کے لئے ضلع شگر میںکچھ بھی مواقع میسر نہیں ہے دور درا ز کے وادیوں برالدو اور باشے دور کی بات شگر کے ہیڈ کوارٹرز ایریاز میں بھی ریسکیو 1122 کی سہولیات عوام کی پہنچ سے مکمل دور ہے نوزائیدہ ضلع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اہلکار ،کوارٹرز گاڑیا ں اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوتی جارہی ہے دور دراز کے علاقوں میں خواتین میں ڈیلیوری کیسز اور فوری طبی امداد دینے کی سہولیات سرے سے موجود نہیں ہے جس کے باعث سینکڑوں حاملہ خواتین دوران زچگی موت کے منہ چلی گئی ہیں شگر کے عوام نے موجودہ صوبائی حکومت سے فوری طور پر شگر میں ریسکیو 1122 کی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a comment