بلتستان کے کئی علاقوں کے غریب اور مستحق افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ریلیف سے محروم، بااثر افراد کو نوازنے کا انکشاف

198176_98326255

سکردو (رجب علی قمر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دوبارہ سروے نہ ہونے کی وجہ سے حق دار اور مستحق خواتین تاحال ریلیف سے محروم ،بااثر اور خود مختار طبقے مسلسل ریلیف سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ گزشہ دور حکومت میں سیاسی اور اقربا پروروی کے تحت تقسیم ہونے والے فارم غیرمستحق خاندانوں میں دیا گیا جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں غریب ،نادار اور بے سہارا خواتین اہم قومی پیکج سے محروم رہ گئی ہیں۔جس کے باعث بااثر خاندانوں کی چاندی برقرار ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن ماروی میمن کی جانب سے کئی بار اپنی دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر دوبارہ سروے کرانے کے اعلان کے باجود تاحال عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مستحق اور حق دار خواتین پریشان ہے میڈیا سروے کے دوران شگر ،کھرمنگ ،گانچھے اور روندو کے تمام علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارم صرف سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے انکشافات سامنے آگئے ہیں سروے کے دوران خواتین نے کہا کہ انہیں اے کے آر ایس پی کی جانب سے کئے گئے سروے پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ سروے ٹیم نے مستحق خواتین کو پیکج سے محروم اور غیر مستحق خواتین کو پیکج سے نوازا گیا جس کے باعث آج تک حقدار خواتین کی حق تلفیاں ہورہی ہے خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئر پرسن محترمہ ماروی میمن اور اعلیٰ حکام سے جلد دوبارہ سروے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s