گزشتہ حکومت میں آغاز کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کا کام نہیں روکا جائے گا: حاجی اکبر تابان

ghسکردو ( رجب علی قمر ) نئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز سےاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اس لئے سابق وزےر اعلیٰ کی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ۔اسوہ گرلز سکول اینڈ کالج میں ٹیچر ڈے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت سےاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی ہے ۔سکردو میں بہت اےسے منصوبے جو سابق حکومت کے دور کے تھے اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق تھے اس لئے انہیں منسوخ کرنے کی بجائے برقرار رکھا گیا ہے ۔جن پر اب بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں علم کی بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے پیغمبر نے فرماےا کہ مجھے معلم بنا کر بھےجا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں اور معاشرے ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں جنہوں نے علم کے میدان میں کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ اسوہ سکول اینڈ کالج میں پینے کے پانی کا مسئلہ اور گراﺅنڈ کےلئے بھرپور تعاون کرینگے ۔اس موقع پر انہوں نے ٹیبلو پیش کرنے والی ننھی طالبات کےلئے 10ہزار روپے کیش انعام کا اعلان کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s