رضویہ کوچنگ سنٹر تسر پایو شو میں ڈیڑھ سالوں سے مفت تعلیم دینے میں کوشاں

RaziaFree education.jpgسکردو (رجب علی قمر) رضویہ کوچنگ سنٹر تسر پایو شو میں ڈیڑھ سالوں سے مفت تعلیم دینے میں کوشاں ہے مولانا حسن شریفی کی زیر نگرانی چلنے والا یہ سنٹر نوجوان نسل خصوصاً غریب طلبا و طلبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروفِ عمل ہے جس کی معاونت چند مخّیر حضرات نے علم کی روشنی گھر گھر تک پھیلانے کی غرض سے کی ہے۔ پہلی بار اس سال تسرپایوشو میں سنٹر کے قیام سے نمایاں تعلیمی تبدیل آئی ہے اور اس سنٹر میں زیر تعلیم طلبہ نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں اچھے نمبرز اور پوزیشن حاصل کی ہیں جماعت ہشتم کے صائمہ بتول پہلی ،مرضیہ بتول تیسری اور عارفہ بتول نے پانچویں پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکولوں میں نمایاں رہی ہیں جماعت پنجم اور دہم کے طلبہ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور اچھے نمبرز اورپوزیشن حاصل کیں۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پہلی بار سنٹر کے قیام سے علاقے میں نمایاں تعلیمی تبدیلی آئی ہے انہوں نے سنٹر کے قیام کو علاقے کے لئے ایک عظیم سرمایہ قرار دیااور مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے وقتو ں میں بھی اس سے جاری رکھا جائے تاکہ پڑھ لکھ کر یہ پسماندہ علاقہ بھی دوسروںقوموں کی ہم صف بن جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s