گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے ہمیں کوئی علم نہیں: میجر (ر) محمد امین رکن صوبائی اسمبلی

گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے ہمیں کوئی علم نہیں: میجر(ر) محمد امین رکن صوبائی اسمبلی

سکردو ( رجب علی قمر ) رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان میجر ریٹائر محمد امین نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت سکردوروڈ کی تعمیر این ایچ اے نے کرنا ہے ہمیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے گلگت سکردو روڈ کب تعمیر ہونا ہے کام کا آغاز کب شروع ہوگا ان تمام باتوں کا علم این ایچ اے حکام کو ہیں میڈیا والے یہ سوال این ایچ اے حکام سے کریں ٹینڈر سمیت تمام معاملات کا علم صرف این ایچ اے کو ہی ہے اُنہوں نے کہا کہ28 ستمبر کو گلگت سکردو روڈ کے پانچ نئے آر سی سی برج کا افتتا ح ہورہا ہے جس کے بعد تیزی کے ساتھ پُلوں کا کام شروع ہوگا نئے آر سی سی پُلوں کی افتتاح گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کا آغاز ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پانچ نئے آرسی سی برج کاباقاعدہ افتتاح کریں گے میجر محمد امین نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ اہم منصوبہ ہے جو کہ تعمیر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اس روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضروروت ہے اُنہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ ہماری حکومت نہیں چاہتا کہ گلگت سکردو روڈ نہ بنے ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ یہ اس اہم منصوبے کا آغاز ہو لیکن روڈ کی تعمیر کا علم صرف اور صرف این ایچ اے حکام کو ہیں یہ سوال ہمیں کرنے کے بجائے میڈیا کے حضرات این ایچ اے حکام سے پوچھیں کہ گلگت سکردو روڈ کب بن رہا ہے ؟

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s