روندو تھوار بالا میں گزشتہ دنوں دو خاندانوں کے درمیان ہونے والی لڑائی ختم، جرگے میں معاملہ رفع دفع

روندو تھوار بالا میں گزشتہ دنوں دو خاندانوں کے درمیان ہونے والی لڑائی ختم، جرگے میں معاملہ رفع دفع

سکردو ( رجب علی قمر) روندو تھوار بالا میں دو خاندانوں حمید گروپ اور ماسٹر فدا گروپ کے مابین ہونے والے جھگڑے کی صلح صفائی ہوگئی مقامی جرگے نے معاملہ رفع دفع کردیا۔ پولیس نے دونوں فریقین کے 31افراد کو پابند ضمانت منظور کرالی تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن روندو تھوار میں گزشتہ دنوں دو خاندانوں کے درمیان بیٹی کی طلاق کے معاملے پر شدید لڑائی ہوئی تھی اور دونوں خاندانوں کے 12 سے زائد مردو خواتین شدید زخمی ہوگئے تھے اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر بھاری پتھروں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تھا جس میں مرداور خواتین شامل تھیں واقعے کے فورا بعد پولیس نے موقع پر جا کر دونوں خاندانوں کے متعدد افراد کو حراست میںلے کر حوالات میں بند کردیا تھا تاہم مقامی عمائدین اور جرگے کی مداخلت پر دونوں فریقین صلح صفائی پر آمادہ ہوگئے اورآئندہ کسی قسم کی لڑائی جھگڑا نہ کرنے کا پابند ضمانت پر رہا ہوگئے مقامی جرگے نے دونوں فریقین میں صلح کراتے ہوئے حالات کو مزید خرا ب ہونے سے بچا لیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے 31 افراد کو پابند ضمانت کرکے رہا کیا گیا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s