ڈی سی غذر وقاص احمد نے دوسرا فقیر میموریل پولو ٹورنامنٹ کے منتظمین کے لیے 40 ہزار روپے کااعلان

Polo ghizer.jpgیاسین (ریاض یاسینی) دوسرا فقیر میموریل پولو ٹورنامنٹ کا فائنل یاسین کی ٹیم نے ہائی لینڈر کلپ پونیال کو ہرا کر اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یاسین میں گزشتہ ہفتے سے جاری دوسرا فقیرمیموریل پولو ٹورنامنٹ کا فائنل آج یاسین اے ٹیم اور ہائی لینڈر کلپ پونیال کے مابین کھیلا گیا ۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یاسین اے ٹیم نے شاندار کھیل کو مظاہرہ کرتے ہوئے ہائی لینڈر کلپ پونیال کو 10 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی غذر میر وقاص احمد اوار ان کے ساتھ اے سی گوپس یاسین صفت خان اور ایم ایل اے یاسین جہانزیب خان تھے۔
ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی غذر نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کے لیے 40 ہزار وپے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی ساتھ گراونڈ کی مرمت اور ایک چوکیدار اکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پروگرام کے آخر میں کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے غذر اور دیگر علاقوں سے 10 ہزار شائقین جمع ہوگئے تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری بھی تعینات تھی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s