ملتان کا طالب علم اسکردو میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

روندو (رجب علی قمر) روندو کے علاقہ استک نالہ میں راولپنڈی سے سکردو سفر کر نے والے مسافر کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہو گئی ہے ۔ مردان کے رہائشی طالب علم اسماعیل ولد با چا خان کو سکر دو جاتے ہوئے پر اسرار طور پر قتل کر کے لاش کو استک نالہ میں مسافر ہو ٹل کے قریب نالے کے کنارے پھینک دی گئی۔ ہوٹل مالک صبح نماز کے لئے اٹھا تو تشدد زدہ لاش نظر آئی جس پر انھوں نے استک نالے پولیس اسٹیشن میں بر وقت اطلاع دی۔ تا ہم پولیس اسٹیشن اور جائے حادثہ کا فاصلہ ایک کلو میٹر سے بھی کم ہو نے کے باوجو پولیس اطلاع ملنے کے چار گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کوپوسٹ مار ٹم کے لئے سول ہسپتال تھوار منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ ہو نے کی وجہ سے لاش کئی گھنٹے ہسپتال میں پڑی جسے بعد ازاں سکر دو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مقتول کے جسم پر پتھر اور چھری سے کئے گئے وار کے نشانات بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقتول مسافر کے جیب سے سفری ٹکٹ برآمد ہوگیا ہے جس کے مطابق وہ اتحاد ٹریولز کے ذریعے 18ستمبر کی شام راولپنڈ ی سے سکر دو آیا تھا اور 19تاریخ کی رات کو استک نالہ میں ان کو قتل کر کے ہوٹل کے قریب لاش پھینک دی گئی ۔ تاہم تعجب کی بات یہ ہے کہ استک تھانہ چیک پوسٹ جو کہ جائے حادثہ سے تقریباً 600میٹربعد میں آتا ہے اس میں اتحاد ٹریولز کی کسی گاڑی کی انٹری نہیں ہوئی ہے ۔ مقتول کے جیب سے برآمد ہو نے والے اسٹوڈنٹ کا رڈ کے مطابق وہ گھاری دولت گھری مر دان کا رہائشی ہے اور عمر 16سال ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روندو جیسے پر امن علاقے میں مسافروں کا قتل ہو نا تشویش ناک ہے اور علاقے کو بدنام کر نے کی سازش ہے ۔ پولیس اسٹیشن سے چند سو کلو میٹر فاصلے پر واقع لوگوں اور مسافروں کے رش والی جگے پر کسی انسان کا قتل پولیس اہلکاروں غفلت اور نا اہلی ہے ۔اور پولیس تھانہ کے انتہائی قریب میں اس طرح کے واقعات کا ہونا اور اس سلسلے میں پولیس چیک پوسٹ پر کوئی ریکارڈ کا نہ ہونا متعلق عملے اور محکمے کے ذمہ داروں کی غفلت کا ثبوت ہے عوام نے اعلیٰ حکام سے متعلقہ کیس کی فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s