روندو بلاچی روڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی کھنڈرات میں میں تبدیل

روندو بلاچی روڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی کھنڈرات میں میں تبدیل

سکردو (رجب علی قمر )روندو بلاچی روڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے۔ پل کے ساتھ تین کلو میٹر سڑک کا ٹینڈر کیا گیا تھا مزید سٹک منظور کرانے کی ضرورت تھی مگر حکام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے علاقے کو مکمل نظر انداز کرنے کی وجہ سے مزید روڈ ٹنڈر نہ ہو سکا اور تعمیر شدہ روڈ بھی سیلاب اور زلزلے کا نذر ہو گیا تفصیلات کے مطابق شنگوس کے ایرے سے بلاچی نامی گاوں کے لئے پل تعمیر کرایا گیا تھاجس کے ساتھ تین کلو میٹر سڑک بھی شامل تھی بلاچی گاوں تک کے لئے سات سے آٹھ کلو میٹر سڑک درکار تھی پل اور تین کلو میٹر سڑک مکمل ہوئے تین سال کا عرصہ بیت گیا مگر باقی پانچ کلو میٹر سڑک کے لئے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا اور جو سڑک مکمل ہو چکی تھی اس کے لئے بھی روڈ کلی نہ ہونے کی وجہ سے برباد ہو چکی تھی حالیہ بارشوںسے ہونے والے سیلاب ، لیڈ سلائیڈینگ اور زلزلوں کی وجہ سے روڈ مکمل کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اس حوالے سے بلاچی سے تعلق رکھنے والے محمد شفا ،یاور علی، محمد نقی امیری اور دیگر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہمارا موجودہ حکومت سے اپیل ہے کہ جو روڈ خراب ہو چکا ہے اس کی مرمت اور باقی سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈ مختص کریں اس گاوں میں سو سے زائد گھرانے آج بھی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور تمام تر سہولیات سے محروم یہ علاقہ انتہائی بلندی پر واقع ہے سال کے تین سے چار مہینوں کے لئے برف میں ڈھکا رہتا ہے اس دوران ایمرجنسی کیسز اور دیگر مریضوں کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دیگر ضروریات زندگی کے لئے شنگوس آنے میں نہایت مشکلات درپیش ہوتے ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s