شگر تسر کے مکین پینے کے صاف پانی اور ٹیلی کمیونیکشن کی سہولیات سے محروم

سکردو(رجب علی قمر )شگر تسر کے مکین پینے کے صاف پانی اور ٹیلی کمیونیکشن کی سہولیات سے محروم ، صاف پانی کی فراہمی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں گندے پانی کےاستعمال سے علاقے میں مختلف موزی بیماریاں جنم لے رہی ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے کئی بار حکام بالا کو شکایت کی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے باعث علاقے میں مختلف بیماریوں نے سر اُٹھا لیا ہے ،لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں تاکہ علاقہ مکین صاف پانی کی سہولت سے فیضیاب ہو سکے دوسری جانب ترقی یافتہ دور میں بھی تسر کے لیے مکین ٹیلی کمیونیکشن کی جدید سہولیات محروم ہیں جس کے باعث رابطوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگ اس جدید دور میں بھی پیغامات کی ترسیل کے لیے خطوط کا سہارا لے رہے ہیں دوسری جانب تسر کو دیگر علاقوں سے ملانے والی واحد شاہراہ بھی توٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں سے مریضوں کو گزرنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں اور روڈ کی خستہ حالی کے باعث حادثات بھی معمول بن گئے ہیں اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر صاف پانی کی فراہمی اور موبائیل فون ٹاور لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو رابطے میں سہولیات مل سکیں ، اور روڈ کی ری کارپٹنگ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s