ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو کی ایکسرے مشین پھر ناکارہ ایکسرہ فلمیں ختم ہونے کی وجہ سے مریض شدید مشکلات کا شکار

x-ray machine skaradu shortage in DHQ. RT

سکردو(رجب علی قمر )ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو کی ایکسرے مشین پھر ناکارہ ہو گئی، ایکسرے فلموں کے ختم ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہستپال میں نصب واحد ایکسرے مشین خراب ہونے کی خبرین گردش کر رہی تھی بعد ازاں اسے ٹھیک تو کر لیا گیا مگر اب ایکسرے فلمیں ختم ہو گئی ہیں جس کے باعث مریضوں کو ایکسرے کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہتائی ایمرجنسی حالت میں مریضوں کو ایکسرے کرانے کے لیے پرائیوٹ ہستپالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جہاں ان سے زائد رقوم وصول کر لی جا تی ہے۔ غریب اور نادار مریض ایکسرے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ایکسرے فلمیں ختم ہونے کی خبر کوئی نئی خبر نیہں اس سے قبل بھی ایکسرے فلموں کے ختم ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں ، دوسری جانب مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ایم ایس چھٹی پر ہیں جس کے باعث وہ اپنی شکایات درج کرانے سے قاصر ہیں جبکہ اے ڈی ایم ایس میٹنگ کے سلسلے میں گلگت میں ہین ہسپتال اللہ کے رحم و کرم پر چل رہا ہے ، جبکہ ہستپال کے اندر سفارش کلچر بھی زور پکڑتا جا رہا ہے ، چہرے دیکھ کو مریضوں کو علاج کے لیے بیجھا جا تا ہے ،غریب اور جن سفارش نہیں وہ پورا دن علاج کے لیے کھڑے رہتے ہیں ، ہسپتال کے اندر سفارش کلچر کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ چائلڈ سپلسٹ کے پاس روزانہ کی بنیاد پر صرف 100مریض چیک ہوتے ہیں ، زائد مریضوں کو وقت نہیں دیا جاتا ، ہستپال کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت نے بلند و بانگ دعوے تو کیا لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے ہستپال کے لیے کوئی گرانٹ نہیں دی گئی ، ہستپال کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر حکومت گرانٹ کا اعلان کرے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s