اسمبلی میں جب بھی گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کا ذکر ہوتا ہے تو نئی تاریخ دے کر ٹال دیا جاتا ہے :MWM

gilgit sakardu roadاسکردو ( رجب علی قمر) مجلس وحدت المسلمین کے رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی رضوان علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خطے کو حقوق دلانے میں ناکام ہوچکی ہے حکومت صرف وقت ضائع کرنے میں مصروف ہے او ر حقوق کے لئے اُٹھنے والی آواز کو سُننے کے بجائے کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر میں سُستی بلتستان کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے اُنہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جب بھی گلگت سکردو روڈ بارے بات چلتی ہے تو نئی تاریخ دے کر ٹال دیا جاتا ہے حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت گلگت سکردو روڈ بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ سی پیک میں گلگت بلتستان کے عوام کی تحفظات دور رکرنے کے بجائے عوامی آواز کو دبانے کی کوشش میں مصروف ہے اس اہم پرجیکٹس میں خطے کو واضع حصہ نظر نہ آنے کی وجہ سے شکوک و شبہات جنم لے رہی ہے چائینز حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے سی پیک بارے تحفظات کا نوٹس لیں صرف زبانی باتوں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا مسلم لیگ ن کی حکومت نے انتخابات میں عوام سے جو بھی وعدہ کیا ہے وہ تاحال سردخانے کی نذر ہوگئے ہیں خطے میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے لیکن حکومت مختلف حربوں سے قوم کا وقت ضائع کررہی ہے جو کہ علاقے کے مفاد میں نہیں ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s