صوبائی حکومت ہماری زمینوں پر رات کی تاریکی میں قبضہ کرکے خالصہ سرکار کا نام دے رہی ہے جو کہ ظلم و بربریت کی زندہ مثال ہے: نوجوانان چھومیک

سکردو (رجب علی قمر ) چلاس کی بنجر زمینوں کو معاوضہ مل سکتا ہے تو اہلیان چھومیک کو معاوضہ کیوں نہیں مل سکتا۔ ہمارے آباوجداد کی زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دے کر قبضہ کرنا صوبائی حکومت ریاستی دہشت گردی کےمترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار سکردو چھومیک کے نوجوانوں کی ایک وفد جس کی قیادت زمان کریمی کررہے تھے اُنہوں نے اپنے ایک اخباری پریس ریلیز میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جس انداز میں صوبائی حکومت ہماری زمینوں پر رات کی تاریکی میں قبضہ کرکے خالصہ سرکار کا نام دیا جارہا ہے وہ ظلم اور بربریت کی زندہ مثال ہے۔ چلاس میں بنجر زمینوں کو حکومت بھاری معاوضے دے رہی ہے لیکن ہماری چراگاہ جو کہ صدیوں سے ہمارے آباو اجدا د نے ہم تک منتقل کیا ہے یہی زمینیں حکومت پولیس گردی اور غیر قانونی طریقے سے چھین رہی ہے زمان کریمی نے کہا کہ حق ملکیت کے تصور کو صوبائی حکومت نے پس پُشت ڈال دیا ہے اور معاوضہ دینے کے بجائے ہمیں دھمکیاں اور خوف دکھا رہے ہیں ہم اپنی زمینو ں کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور کسی صورت ہماری زمینوں کو ہڑپ کرنے نہیں دیں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s