سید جعفرشاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگئی ہے: فتح اللہ خان ڈپٹی آرگنائزرPTI

images

گلگت(ارسلان علی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءو سابق جج سید جعفرشاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پرخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جعفرشاہ کی تحریک انصاف میں شام ہونے سے تحریک انصاف مزید فعال اور مستحکم ہوگی ۔ہفتہ کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے اس لئے گلگت بلتستان کا نوجوان تیار رہیں اور تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔فتح اللہ نے کہا کہ سید جعفرشاہ کا گلگت بلتستان میں امن کے قیام کے لئے کردارقابل تحسین ہے اوروہ ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔ ان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے پارٹی مزید مضبوط ہوگئی ہے اور گلگت بلتستان کے سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن سمیت دیگرپارٹیوں کے مزید بڑی بڑی وکٹیں گرائی جائیں گی جو بہت جلد پارٹی کے کارکنوں اور رہنماوں کو خوش خبری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ موجود سٹیٹس کو کو چلنج کرنے کے لئے جعفرشاہ کا کردار بہتر ثابت ہوگااور موجودہ حکومت کے کرپش اور اقربا پروری کے خلاف ٹف ٹائم دینے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s