گلگت تا یاسین روڈ کھنڈرات میں تبدیل،عوام کو مشکلات، حکام خاموش

یاسین (نمائندہ رپورٹر ٹائمز ) گلگت تا یاسین روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے۔ قدم قدم پر کھڈے اور خستہ حالی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت سے یاسین تک روڑ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام ٹرانسپورٹروں طلبہ مریضوں اور دیگر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے- سڑک جگہ جگہ ٹوٹ چکی ہے جسکی وجہ سے سڑک میں بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ ضلع غذر کے ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں روڑ کسی حد تتک بہتر ہے تاہم اس سے بعد گوپش، یاسین، سلگان اور تھوئی کا روڑ نہایت خستہ حال ہے۔ یہ واحد سڑک ہے جو ان تمام علاقوں کے لوگ گلگت جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ یاسین میں صحت کی سہولیات نامناسب ہیں اور مریضوں کو علاج کے لیے گاہکوچ یا گوپس منتقل کرنا پڑتا ہے۔ روڑ کی خستہ حالی کی وجہ سے مریضوں کو نہایت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکام اور متعلقہ اداروں کی بے حسی کی وجہ سے یہ روڑ دن بدن خراب ہوتا جارہا ہے۔ علاقے کے منتخب نمائندے کی جانب سے بھی اس اہم ترین مسئلے کو حل کرنے کے لیے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s