قومی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو قید و بند کی صعوبتوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔ ٫ شیر نادر شاہی آرگنائزر بی این ایس او غذر

قومی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو قید و بند کی صعوبتوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔  شیر نادر شاہی آرگنائزرBNSO غذر


یاسین (نمائندہ خصوصی ) قومی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو قید و بند کی صعوبتوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، قوم پرست سیاسی کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی این ایس او غذر کے آرگنائزر اور معروف قلم کار شیر نادر شاہی نے رپورٹ ٹا ئمز کے نمائندے سے خصوصی بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت وقت کی جانب سے قوم پرستوں خصوصاً بی این ایف کے کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے اور حکومت ہمارے رہنماوں کو گرفتار کرکے پرامن قومی حقوق کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت گلگت بلتستان میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانا چاہتی ہے اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر کے عوام کو اپنے حقوق کی جدوجہد سے دور رکھنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاجواز گرفتار بی این ایف کے کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s