اسکردو، کواردو علی آباد کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی: حکومتی اہلکاروں کا بیان

kowardu-selabاسکردو، کواردو علی آباد کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی: حکومتی اہلکاروں کا بیان


اسکردو (رجب علی قمر) رکن کونسل گلگت بلتستان وزیراخلاق حسین نے کواردو علی آباد سیلاب سے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اس موقع پر سابق اُمیدوار احلقہ2 سکردو سید محمد علی شاہ، ریاض غازی رہنما مسلم لیگ ن،حاجی شفیع اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی ہمراہ تھے وزیر اخلا ق حسین اور لیگی رہنماؤں نے سیلاب متاثرین سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اخلاق حسین نے کہا کہ کواردو علی آباد کے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر بسانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور جلد انہیں مکانات تعمیر کرکے دیں گے متاثرین سیلاب کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ بھی ہماری بات ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ صاحب بھی کواردو کے سیلاب متاثرین جن کے گھر مکمل طور پر سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر متبادل گھر تعمیر کرکے دینے کا اعلان کیا ہے۔ عنقریب علی آباد کے 14 گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سابق اُمیدوار حلقہ 2سکردو سید محمد علی شاہ نے کہا کہ کواردو کے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ مجھے ووٹ سے کوئی غرض نہیں ہے صرف انسانیت ہمدرردی ہی میرا شعار ہے میں یہ نہیں سمجھتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا ووٹ ایک سیاسی مسئلہ ہے لیکن مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں میرا دل یہاں کے سیلاب متاثرین کے لئے دھڑکتا ہے میں خود ذاتی طور پر دن رات اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہوں اور جلد ان کے تمام جائز مطالبات کو پورا کریں گے مسلم لیگ ن کی حکومت کواردو علی آباد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے انہیں دوبارہ آباد کیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s