گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور گورنر الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سلیم کی کمپین میں مصروف، الیکشن کمیشن خاموش تماشائی

GB chief minister and governor making violation of the Election Code of Conductگلگت(ارسلان علی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر الیکشن کی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہے ہیں اور الیکشن کمشنر بھیگی بلی بن کر سوئی ہوئی ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ الیکشن کمشنر صرف مسلم لیگ ن کے ملازم اور پارٹی عہدیدار ہیں۔حفیظ الرحمن جھوٹے اعلانات کے ساتھ ساتھ ہنزہ کے لوگوں کو دھونس اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں جو ان کی پارٹی کا شیوہ ہے ۔انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان نے گزشتہ کئی ماہ سے ہنزہ میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ہنزہ کے عوام کو جھوٹے اعلانات اور بڑے بڑے پراجیکٹ کے نام پر اپنے بیٹے کے لئے ووٹ خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔  سلیم خان  کو ووٹ نہ دینے کی صور ت میں یہ سارے منصوبے روکوانے کی دھمکی دے رہے ہیں ا ور گوجال کے عوام کے ووٹ خریدنے کے لئے گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے ہنزہ کے دورے کے موقع پر سب ڈیژن بنانے کا اعلان ایک تو ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے تو دوسری جانب ووٹ نہ ملنے کی صورت میں یہ سارےل اعلانات پر کام روکوانے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی پہ پابندی لگاکر اپنے مضموم عزئم کو پورا کرنے کی کوشش کرکی ہے اور اظہار رائے پر پابندی ن لیگ کے منشور میں شامل ہے۔  وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومت انہوں نے میڈیا کی آزادی پہ پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے میڈیا سے وابستہ لوگ مشکلات کا شکارہیں۔چاہئے نیوز پیپر سوسائٹی ہو یا ورکنگ جرنلسٹ سب ہی مشکل دور سے گزررہے ہیں ،کبھی صحافیوں کو قتل کی دھمکی دی جارہی ہے تو کبھی اخبارات کی اشتہارات بند کردیئے جاتے ہیں۔یہ کسی بھی جمہوری پارٹی اور حکومت کا رویہ نہیں ہے بلکہ یہ ڈکٹیٹر کے گود میں پلنے والی جماعتوں کا رویہ ہوتا ہے اور یہ سب کچھ صوبائی حکومت اور ان کے اراکین اپنے اقدامات سے ثابت کررہے ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s