پی پی پی نے گلگت میں کرپشن کے بازار کو گرم کیاتھا ، ن لیگ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے: عمران وکیل،حیدر خان

پی پی پی نے گلگت میں کرپشن کے بازار کو گرام کیاتھا ، ن لیگ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے: عمران وکیل،حیدر خان


گلگت( پ ر)اپوزیشن لیڈر کا پی آر او اپنی ذاتی مفادات کے لئے حاجی شاہ بیگ کے عہدے کا غلط استعمال کررہے ہیں ،اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ ایک معزز شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سادہ لوح انسان ہیں جس کی وجہ سے اس کا پی آر او بیورکریسی سمیت دیگر لوگوں کو بلیک میل کررہاہے ۔جمعرات کے روز ممبرقانون ساز اسمبلی عمران وکیل اور پالیمانی سیکریٹری برائے صحت حیدر خان نے اپنی ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کی حکومت کے خلاف من گھڑ بیانات دینا بند کرے ،اگرہمارے خلاف کوئی اور کسی بھی قسم کا ثبوت ہے تو اس کو منظر عام پر لائے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی سے خوفزدہ ہوکر مسترد شدہ پارٹیاں بھی اخبارات میں زندہ رہنے کی کوشش کررہی ہیں اور ان کوخوف ہے کہ آئندہ بھی حکومت ن لیگ کی ہوگی جس کی وجہ سے وہ آئے روز اخبارات کے ذریعے کیچڑ اچھال کر خود کو ہی گندا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک قابل اور ایماندر شخصیات کے مالک ہیں۔ ان کی مرہون منت ہی گلگت بلتستان میں سی پیک کے حوالے سے کانفرنس منعقدہ ہوگئی جو پورے گلگت بلتستان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ہی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق سمیت GBکے عوام کے تمام محرومیوں کا خاتمہ کریگی ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے کرپشن کا جال بچھادیا تھا ،ن لیگ کی حکومت ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہی ہے اور ن لیگ کے دور میں ترقی اپوزیشن لیڈر کو ہضم نہیں ہورہی ہے اور ان کے پی آر او ان کے اعتماد میں لئے بغیر اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے جھوٹی اور من گھڑبیانات دے کر اپوزیشن لیڈر کا نام بدنام کروانے کی سازش کررہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s