نواز خان ناجی کا 9کروڈ روپے کی اے ڈی پی T.Sکے بعد ٹینڈر پر پہنچ گیا، عوام خوش

نواز خان ناجی کا 9کروڈ روپے کی اے ڈی پی T.Sکے بعد ٹینڈر پر پہنچ گیا، عوام خوش


چٹورکھنڈ(نعیم انور) نواز خان ناجی کا 9کروڈ روپے کی اے ڈی پی ،T.Sکے بعد ٹینڈر پر پہنچ گیا، غذر حلقہ نمبر۱ کے عوام خبر سن کر جھوم اٹھے ۔سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں حلقہ نمبر ۱ میں متعدد رابطہ سڑکیں ،پل ،اے کلاس ڈسپنسریز ،حفاظتی بند ،واٹر سپلائی سیکمیں وغیرہ شامل ہیں ۔حلقے کے نوجوان طبقے کی ڈیمانڈ پر شیر قلعہ ،گرونجر ، ہاسس اور شونس میں فٹ بال گراونڈ بھی منصوبوں میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ خواتین کی ترقی کیلئے متعدد ووکیشنل سنٹرز بھی اے ڈی پی کا حصہ ہیں۔ مذکورہ سیکموں پر کا م ٹینڈر کے بعد شروع ہو گا ،زیادہ تر سیکمیں تین سے چھ مہینے میں مکمل ہو نگے جبکہ کچھ میگا پر وجیکٹس ایک سال سے ڈیڑ ھ سال کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے ۔ مذکورہ سیکموں کی تکمیل سے حلقہ نمبر ۱ کے عوام کے بنیادی عوامی مسائل حل ہونگے ۔۔منتخب ممبر نے اے ڈی پی کی سیکمیں رکھنے سے پہلے حلقے کے عوام کو اپنے اعتماد میں لیکر عوام کی فرمائش اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبوں کی فہرست مرتب کی تھی ۔عوامی اے ڈی پی فائنل ہونے پر غذر حلقہ نمبر ۱ کے عوام خوشی سے جھوم اُٹھے اور عوام کی فرمائش کے مطابق منصوبوں کو ترقیاتی سیکموں میں شامل کرنے پر عوام کی طرف سے منتخب ممبر کو اظہار تشکر اور منصوبوں کی بر وقت تعمیر اور تکمیل کا مطالبہ ۔یاد رہے کہ حلقے کے منتخب ممبر نواز خان ناجی نے
مذکورہ اے ڈی پی کی رقم بھی حسب روایت انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے آبادی کے حساب سے تمام دیہاتوں کو برابر تقسیم کر دیا ہے ترقیاتی سیکمو ں کی تقسیم میں کسی گاوں ،محلہ یا دیہات کو نظر انداز نہیں کر دیا گیا بلکہ آبادی اور علاقے کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہو ئے منصوبوں کو ترجی دی گئی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s