ہنزہ کے نوجوانوں پر دہشت گردی کےمقدمات کے حوالے سے مہدی شاہ کو کوئی خط نہیں لکھا: کرنل(ر) عبید اللہ بیگ

ہنزہ کے نوجوانوں پر دہشت گردی کےمقدمات کے حوالے سے مہدی شاہ کو کوئی خط نہیں لکھا: کرنل(ر) عبید اللہ بیگ


ہنزہ (نمائندہ رپورٹر ٹائمز) حلقہ نمبر 6 ہنزہ کے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا ہے کہ میں نے ہنزہ کے نوجوانوں پر دہشت گردی قانون (اے ٹی اے) لگوانے کے حوالے سے اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ جناب مہدی شاہ کو کوئی خط نہیں لکھا ہے۔ اس وقت میں منسٹری آف دیفنس کا ملازم تھا۔ تفصیلات کے مطابق GBLA-6 میں ضمنی انتخابات کے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ نے رپورٹر ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کمپیوٹر اور کٹ پیسٹ کا زمانہ ہے ، یہ خط ایک بے تکے پراپیگنڈے کا حصہ ہے۔ میں نے مہدی شاہ کو ایسا کوئی خط نہیں لکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس زمانے میں میں وزارتِ دفاع کا حصہ تھا اور سیاست میں میرا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ یاد رہے کہ ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کرنل عبید کے دستخط کے ساتھ ایک خط گردش میں ہے جس میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ مہدی شاہ سے یہ تقاضا کیا گیا تھا کہ ہنزہ میں بد امنی پھیلانے والے نوجوانوں پر انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت کاروائی کی جائے۔ یہ خط اس لئے بھی اہم ہے کہ اس کی تاریخ ان دنوں کی طرف اشارہ کرتی ہے جب 2011 میں سانحہ علی آباد کے فوراً بعد بابا جان اور ہنزہ کے دیگر نوجوانوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے گئے تھے۔ خط کا مسودہ رپورٹر ٹائمز کو موصول ہوا ہے جو منسلک ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s